نئی دہلی:ٹی وی اینکر سوپریت کور نے اپنے کردار ‘ عزم او رحوصلہ کی بہترین مثال پیش کی ۔ جب انہوں نے چھتیس گڑے کے خانگی نیوز چیانل ائی بی سی۔24پر بریکنگ نیوز میں اپنے شوہر کی سڑک حادثے میں موت کی خبر سنائی۔
ہفتہ کے روز صبح میں راست نشریات کے دوران فون پر موجود رپورٹر جس کو اس بات کا پتہ نہیں تھا اور وہ کور کے شوہر کی بھیانک سڑک حادثے میں مو ت کی خبر سنارہا تھا۔
رپورٹر نے کہاکہ ریناولڈ ڈسٹر کار مہاسامند ضلع میں پیتھارا پر حادثے کا شکار ہوگئے جس میں تین سے پانچ لوگ سوار تھے اور تمام مسافرین ہلاک ہوگئے۔
کو ر کوسمجھنے کے لئے صرف اتنا ہی کافی تھا کہ وہ اس کے شوہر ہیں۔ کیونکہ وہ اسی مقام سے ریناولڈ ڈسٹر میں اسی وقت کے دوران اپنے چار ساتھیوں کے ساتھ سفر پر گئے ہوئے تھے۔کور کے لئے یہ سخت ترین موقع تھا مگر انہوں نے ہمت جٹائی اور اپنے کام تکمیل کیا اور جب کام مکمل ہوگیا اور وہ ٹی وی اسٹوڈیو کے باہر نکل کر حادثے کے مقا م کے لئے روانہ ہوئی تب وہ بری طرح بکھری ہوئی تھی۔
ایک سینئر ایڈیٹر نے کہاکہ ’’ انہیں احساس ہوگیا تھا کہ حادثے کا شکار ہوئی گاڑی اس کے شوہر کی ہے۔ انہوں نے پوری بلیٹن پڑھا اس کے بعد ہی وہ اسٹوڈیو کے باہر ائی اور اپنے رشتہ داروں کو فون پر رابطہ قائم کرنے کاکام کیا‘‘