ویڈیو : ٹرمپ کی بچکانہ حرکت مانٹیگورو پی ایم مارکویک کو دیا دھکہ

بروسلس:این اے ٹی او اجلاس میں عالمی قائدین سے بات چیت کے بعد امریکہ صدر ڈونالڈ ٹرمپ این اے ٹی او قائدین کے ساتھ چل رہے تھے اسی دوران وہ گروپ پر سبقت حاصل کرنے کے لئے مانٹیگورو پی ایم کو دھکہ دیکر آگے بڑھ گئے۔سی این این رپورٹ کے مطابق مذکورہ واقعہ فوری طور سے ٹوئٹر پر وائیرل ہوا۔
ٹوئر صارف نے کہاکہ ’’ کیاٹرمپ نے دوسرے این اے ٹی او لیڈر کو گروپ میں آگے آنے کے لئے دھکہ دیا ہے؟‘‘۔ اور ایک دوسرے ٹوئٹر صارف نے کہاکہ ’’ این اے ٹی او اجلاس میں سبقت کے لئے ٹرمپ نے مانٹیگورو لیڈر کو ڈھکیل دیا‘‘۔

https://www.youtube.com/watch?v=ecTuW_KU7YE

سرکاری طور پر مانٹیگورو کی این اے ٹی او میں جون5کو شمولیت ہوئی ہے۔