ویڈیو : ووٹوں کی تقسیم کے خلاف ناندیڑھ کے مسلمانوں نے مبینہ طور پر اے ائی ایم ائی ایم کے خلاف احتجاجی دھرنا منظم کیا

ناندیڑھ:ایک ویڈیو جس میں ناندیڑھ کے مسلمان مبینہ پر اے ائی ایم ائی ایم صدر اور رکن پارلیمنٹ اسد الدین اویسی کا علامتی پتلا نذر آتش کررہے ہیں۔

تقریبا1منٹ22سکینڈ کے اس ویڈیو میں دیکھا یا گیا ہے کہ لوگ شہر کے مصروف ترین شاہراہ پر جمع ہیں اور حیدرآباد کے رکن پارلیمنٹ کا علامتی پتلا اس لئے نذر آتش کررہے ہیں کہ انہوں نے یوپی میں ووٹوں کی تقسیم کی ہے۔

https://www.youtube.com/watch?v=Yz-kMsJDSDw

مذکورہ پارٹی پر الزام عائد کیاجارہا ہے کہ اس نے مسلم ووٹوں کی تقسیم کے ذریعہ بھارتیہ جنتا پارٹی ( بی جے پی) کو اترپردیش سال2017انتخابات میں تاریخی حاصل کرنے میں مدد کی ہے۔

اے ائی ایم ائی ایم نے اترپردیش میں اپنے دو درجن سے زائد امیدوار اتر ے تھے اور اسے تمام 38سیٹوں پر شکست فاش ہوئی ۔ پارٹی ایک بھی اسمبلی نشستی پر کامیابی حاصل کرنے سے قاصر رہی ہے۔

زعفرانی پارٹی نے ایک بھی مسلم امیدوار کو ٹکٹ نہیں دیا‘ مگر اے ائی ایم ائی ایم سیکولر ووٹوں کی تقسیم کے ذریعہ بی جے پی کے لئے بڑی مدد گارثابت ہوئی ۔اویسی کی اے ائی ایم ائی ایم پارٹی کو مبینہ طور پر ’’ ووٹ کٹوا‘‘ پارٹی کا نام دیا جارہا ہے ۔

اے ائی ایم ائی ایم نے کس طرح ’’ سکیولر پارٹیوں ‘‘ کے ووٹ تقسیم کئے۔ کانب اسمبلی : بی جے پی کے آر کے سنگھ یہاں سے کامیاب ہوئے انہوں نے 76307ووٹ لئے‘ ایس پی امیدوار انیس الرحمن دوسرے مقام پر تھے

انہوں نے 73959ووٹ حاصل کئے انہیں صرف 2348ووٹوں سے شکست ہوئے مگر اے ائی ایم ائی ایم امیدوار فضل اللہ چودھری نے یہا ں سے 22908حاصل کئے۔یہاں یہ بات صاف ہوجاتی ہے کہ اگر اے ائی ایم ائی ایم یہاں سے اپنا امیدوار کھڑا نہیں کرتے تو یقیناًکامیابی ایس پی امیدوار کی ہوتی تھی۔

تانڈہ اسمبلی حلقہ :اس اسمبلی حلقہ میں بی جے پی امیدوار سنجیو دیوی نے 74768ووٹ لئے جبکہ ایس پی رکن اسمبلی عظیم الحق پہلوا ن نے73043ووٹ حاصل کئے انہیں صرف1725ووٹوں سے شکست ہوئی یہاں سے اے ائی ایم ائی ایم امیدوار عرفان پٹھان نے 2070ووٹ لئے ۔

اسی طرح گینساری اسمبلی: بی جے پی امیدوار ایس کمار سنگھ نے 55716ووٹ حاصل کرتے ہوئے مذکورہ سیٹ سے کامیاب ہوئے یہاں سے بی ایس پی کے علاوء الدین کو دوسرا مقام ملا

انہوں نے 53413ووٹ لئے اور انہیں صرف 2303ووٹوں سے شکست کا سامنا کرنا پڑا یہاں سے بھی اے ائی ایم ائی ایم امیدوار منظور عالم خان نے 3160ووٹ لئے ۔

اسمبلی حلقہ سروسوتی ‘ بی جے پی امیدوار رام فیران نے یہا ں سے 445ووٹوں کی اکثریت سے کامیابی حاصل کی

انہوں نے 79437ووٹ لئے اور سماج وادی پارٹی کے محمد رمضان نے 78992ووٹ حاصل کرتے ہوئے دوسرے مقام پر رہے جبکہ اے ائی ایم ائی ایم امیدوار کلیم نے 2933ووٹ لئے۔

الیکشن کمیشن آف انڈیا کے ڈاٹا کے مطابق 25مسلم امیدوار سیٹ حاصل کرنے میں کامیاب ہوسکتے تھے چھ بہوجن سماج وادی پارٹی‘ کانگریس سے دور اور 17سماج وادی پارٹی سے ۔

مسلم اراکین اسمبلی کی اعداد وشمار ایوان میں69سے گھٹ کر اب 24ہوگئے ہیں۔ایسا پہلی بارہ ہواہے کہ ایوان اسمبلی میں مسلم نمائندوں کی تعداد اس قدر کم اور حکومت میں صفر تک پہنچ گئی ہے