نیوز ی لینڈ:حجاب کا استعمال کرنے والے ایک مسلم خاتون اور اس کی دوست کے ساتھ نسلی بدسلوکی کا افسوس ناک واقعہ پیش آیا ۔
بدسلوکی کرنے والے نسل پرست عورت نے دونوں پر شراب کی بوتلیں بھی پھینکیں۔مہر پارا خان جو ٹیلی کام کمپنی کی ایک ملازمہ ہے اور اس کے چار ساتھی یہاں پر آ کلینڈ سے پہنچے تھے اور انہیں بیت الخلاء کے استعمال سے روک دیاگیا۔
انہوں نے ایک ویڈیو بھی پوسٹ کیاجس میں حملہ آور خاتون چاروں پر شراب کی بوتلیں پھینک رہی ہے اورساتھ میں نسل پرستی پر مبنی بھدی گالیاں دیتی جارہی ہے ۔
مذکورہ واقعہ نیوزی لینڈ کے نیشنل ہیرالڈ میں شائع ہوا ہے۔مسلم خاتون نے شکایت کی ہے کہ ان کے ساتھ مسلمان ہونے کی وجہہ سے بدسلوکی کی گئی ہے ۔