ویڈیو: مینچسٹر میں ارینہ گرانڈے کنسٹرٹ میں دہشت گرد حملہ۔19کی موت اور 50زخمی

لندن: میڈیا رپورٹس کے مطابق مینچسٹر کے ایک اسٹیڈیم کے اندر ہوئے مشتبہ دہشت گرد حملہ میں کم سے کم 19افراد کی موت اور50کے زخمی ہونے کی اطلاع ہے جہاں پر گلوکار ارینہ گرانڈے کے کنسٹرٹ چل رہاتھا۔بی بی سی کی خبر کے مطابق مقامی وقت 10:35کے قریب پولیس کو مینچسٹر میں دھماکے کی اطلاع دی گئی جہاں پر امریکی سنگر ارینہ گرانڈے کا کنسرٹ چل رہا تھا۔ذرائع نے بتایا کہ دھماکے کی وجہہ اب تک معلوم نہیں ہوسکی۔

نارتھ ویسٹ مخالف دہشت گرد یونٹ نے اس کو ممکنہ دہشت گرد حملہ کے طور پر تحقیقات کررہا ہے۔ عہدیداروں نے بی بی سی سے کہاکہ وہ پہلے ہوئے دھماکے کے قریب سے ایک اور دھماکو مادہ دستیاب ہوا ہے۔رپورٹرس کو موقع سے ہٹاکر دھماکو مادے پر قابو پانے کاکام کیاگیا۔انتظامیہ کی جانب سے دھماکے کی تحقیقات کے دوران سارے علاقے کو خالی کرادیاگیاتھا۔ ایمبولنس سروسس اور متعدد ایمبولنس کی گاڑیاں اسٹیڈیم کی جانب روانہ کردی گئی تھی جہاں پر 20,000لوگ گرانڈے کا مظاہرہ دیکھنے کے لئے جمع ہوئے تھے۔

https://www.youtube.com/watch?v=yB3RoUB7qNs

کنسرٹ میں موجود کچھ لوگوں نے سوشیل نٹ ورکنگ سائیڈس پر ویڈیوز پوسٹ کئے جس میں لوگ دھماکے کے مقام سے بچنے کے لئے بھاگتے ہوئے دیکھائے دے رہے ہیں۔ اسٹیڈیم کے اگلے باب داخلہ پر موجودمینچسٹر کے وکٹوریہ اسٹیشن پر ٹرین سروسس کو بھی بند کردیاگیا ہے‘ اسکے علاوہ تمام ٹرانسپورٹ لائنس کو بھی انتظامیہ نے حادثے کے بعد منسوخ کردیا۔دھماکو کی وجہہ سے لوگوں میں افرتفر ی کا ماحول پید ا ہوگیاتھا مگر سنگر کے ترجمان نے کہاکہ انہیں کوئی نقصان نہیں ہو ا ہے