ارویند کجریوال نے دعوی کیاہے کہ اٹی ٹی ڈپارٹمنٹ نے اپنی رپورٹ میں جو کہاکہ وہ جواب غیر تشفی بخش او رغیرمطمئن ہے۔انہوں نے کہاکہ جب کانگریس حکومت اقتدار میں تھی تو کچھ نہیں کرسکی کیونکہ ڈری ہوئی تھی اور جب بی جے پی حکومت اقتدار میں ائی تو اس نے روبرٹ وڈرا کے خلاف تحقیقات کی۔کجریوال نے کہاکہ کئی لوگوں نے یہ دیکھ کر خودکشی کرلی کہ اس کی بیٹی میں شادی میں اتنا زیادہ خرچ کیاگیا ہے۔
مگر مودی کے رائس دوست پر کوئی اثر نہیں پڑا۔’’ میں ان اخبار کے حوالے سے یہ خبر پڑی کے جناردھن ریڈی کی بیٹی کی شادی ہوئی اور اس میں 500کروڑ کا خرچ آیا‘ مگروہ نا کسی قطار میں کھڑا دیکھا او رنہ ہی شادی کے خرچ کے لئے کہیں سے نوٹ حاصل کرتے ہوئے۔
ارویند کجریوال نے سوال کیاہے کہ اس کے پاس اتنا پیسہ پھر آیا کہاں سے ؟کجریوال نے کہاکہ مودی امیرلوگوں کے اور اپنے دوستوں کے لئے وزیراعظم ہیں اور یہ غریبوں کے دشمن۔ سال 2012-13میں انکم ٹیکس ڈپارٹمنٹ نے جناردھن ریڈی کے دفتر پر دھاوا کیاتھااور حوالہ کے ذریعہ سوبندوامیتابھ جو ادتیہ برلا گروپ کے ایکزیکیٹو صدر بھی ہیں کے ذریعہ بھیجی گئی رقم کے متعلق سوالات بھی کئے تھے۔