ویڈیو: لڑکی نے گرجا گھر میں قرآن شریف کی ان آیتوں کی تلاوت کی جس کو عیسیٰ مسیح کو خدا کا بیٹا ماننے سے صاف انکار کرتی ہیں۔

ایڈین برگ:مقدس قرآن شریف کی آیتیں جس میں عیسائی عقیدے کے مطابق عیسیٰ مسیح کو خدا کا بیٹا قراردینے سے منع کیاگیاہے کی تلاوت اسکاٹش کیتھڈریل میں کی گئی۔

ایکسپریس ڈاٹ یوکے کے مطابق گلاسگو عید کے موقع پر ایپس کوپال کیتھڈریل گرجا گھر میں قرآن شریف کی تلاوت کا اہتمام کیاگیا تھا۔

یوٹیوب پر ایک ویڈیو پوسٹ کیاگیا ہے جس میں ایک لڑکی قرآن شریف کے سورہ مریم چیاپٹر 18کی عربی زبان اور بلند آواز میں تلاوت کررہی ہے۔

لڑکی نے اعوذ باللہ من الشیطان الرجیم‘ بسم اللہ الرحمن الرحیم سے تلاوت کا آغازکیااورآیت نمبر 35پر اس تلاوت روک دی

مَا كَانَ لِلَّهِ أَن يَتَّخِذَ مِن وَلَدٍ ۖ سُبْحَانَهُ ۚ إِذَا قَضَىٰ أَمْرًا فَإِنَّمَا يَقُولُ لَهُ كُن فَيَكُونُ

جس کا ترجمہ ہے

’’ اللہ سبحان تعالی کے لئے یہ سزاوار نہیں کہ وہ کسی کو اپنا بیٹا بنائے‘ وہ مقدس اور پاک ہے اور جس چیز کو بھی اشارہ کرتا ہے کہ وہ ہوجا تو وہ ہوجاتا ہے‘‘۔اور پھر آیت نمبر 36’’

وَإِنَّ اللَّهَ رَبِّي وَرَبُّكُمْ فَاعْبُدُوهُ ۚ هَٰذَا صِرَاطٌ مُّسْتَقِيمٌ

اور بیشک اللہ سبحان تعالی ہی میرا اور تمہارا پروردیگار ہے ‘ تو اسی کی عبادت کرو‘ یہی سیدھا راستہ ہے‘‘

https://www.youtube.com/watch?v=uGGi_sLiW4c