ویڈیو: فلسطینی والد نے اسرائیلی فوج کی بربریت کو کیا کیمرے میں قید: رات میں دھاوے

یروشلم:سال2013کے دوران مغربی کنارہ کے گھروں میں اسرائیلی فوج نے 1360دھاوے کیا جن میں سے ایک مکان بلال تمیمی کا تھا جو مغربی کنارہ کے نبی صالح گاؤں کا ہے۔

اور اس گھر کو 26فبروری سال 2012کے دوران نصف شب کے بعد1:15کے قریب نشانہ بنایاگیا۔اسرائیلی فوج کے پاس خطرناک ہتھیار موجود تھے جبکہ بلال کے پاس ہتھیار کے طور پر ان کا موبائیل فون تھا جس میں انہوں نے اسرائیلی فوج کے دھاوے کو قید کیا‘ یہاں تک فوج نے انہیں گھر کے بچوں کو بھی 1:15کے قریب نیند سے جگانے پر مجبور کیا۔