ویڈیو: فرقہ وارانہ ہم آہنگی کی مثال‘ گویندہ گروپ نے درگاہ مخدوم علی پر حاضری دی

ممبئی میں ویسٹ ماہم کے ایس وی ایس مارگ کی درگاہ مخدوم علی فرقہ وارانہ ہم آہنگی کی ایک مثال بن گئی۔

ہندو اس درگاہ میں آتے اور پورے عقیدت کے ساتھ دعائیں مانگتے ہیں۔گویندہ گروپ مخدوم علی درگاہ پہنچا اور اپنے روایتی احترام کے ساتھ درگاہ میں دعائیں مانگی۔ گویندہ گروپ نے’’مخدوم علی زندہ باد‘‘ کے نعرے بھی لگائے۔