ویڈیو: غنڈہ عناصر نے جان بوجھ کر زیر تعمیر مسجد کو نقصان پہنچانے کے دوران ’جئے شری رام ‘ کے نعرے لگائے

نئی دہلی:جب سے مرکز میں این ڈی اے کی حکومت برسراقتدار ائی ہے ‘ تب سے اقلیتوں پر حملوں کا سلسلہ دوگنا ہوگیا ہے۔دہلی میں سونیا وہار کے امبے انکلیو میں چہارشنبہ کے روز ایک تازہ واقعہ پیش آیا جہاں پر کچھ شرپسند عناصر امن وفرقہ وارانہ ہم آہنگی کو متاثر کرنے کی غرض سے قانو ن اپنے ہاتھ میں لیتے ہوئے علاقے کی ایک مسجد کو اپنا نشانہ بنایا۔فیس بک پر شیئر کئے گئے اس ویڈیو میں کچھ لوگ ’جئے شری رام‘ کے نعرے لگاتے ہوئے بناء چھت کی ایک زیر تعمیر مسجد کو جان بوجھ کر نقصان پہنچنے کی کوشش کررہے ہیں۔

امبے انکلیو کے 25مسلم خاندانوں کو نماز کے لئے مسجد نہیں ہے جس کی وجہہ سے ایک رحم دل انسان نے علاقے میں100گز کی زمین مسجد کے لئے وقف کردی۔ اور پہل رمضان کے پیش نظر کی گئی تاکہ علاقے کے مسلمانوں یہاں پر نماز ادا کرسکیں۔زیر تعمیر مسجد میں صرف اٹھ دن ہی نماز پڑھائی گئی۔ علاقے کے ذمہ داران نے مسجد میں نماز کی ادائی کے لئے باضابطہ پولیس سے اجازت بھی حاصل کی ‘ اور پولیس نے اس کی اجازت بھی دی۔

مگر چہارشنبہ کی دوپہر کو بناء کسی وجہہ کہ تقریبا ایک ہزار لوگ ’’ جئے شرم رام کے نعرے‘‘ لگاتے ہوئے مسجد کی تعمیر کے لئے لگائے لڑکیوں کو توڑ نے کے بعد مسجد پر نصب کئے گئے عارضی سائبان کو بھی اکھاڑ دیا۔

مقامی لوگوں کی شکایت پر پولیس نے ہجوم کی قیادت کررہے 12لوگوں کے خلاف ایف ائی آر درج کیا ہے۔واقعہ کے بعد مقامی مسلمانوں نے مسجد کی صفائی کے بعد وہاں پر رمضان کی خصوصی نماز تروایح کا اہتمام کیا۔کسی بھی ناخوشگوار واقعہ سے نمٹنے کے لئے مسجد کے باہر پولیس کی بھاری جمعیت متعین کردی گئی ہے۔