سنبھال:پولیس نے بتایا کہ جمعہ کے روز ایک 20سال کی لڑکی کو مبینہ طور پر اس کے والد اور بھائی نے گولی ماردی کیونکہ کا کا معاشقی سنبھال کے آسمولی علاقے میں واقع کملا پور گاؤں کے ایک نوجوان سے چل رہاتھا۔ روبی پچھلے تین سالوں سے اپنے پڑوسی ابراہیم عمر24سال کی محبت میں گرفتار تھی مگر اس کے والد اور بھائی کو یہ رشتہ منظور نہیں تھا۔
چہارشنبہ کے روز بڑی بہن نے جب دیکھا کہ روبی ابراہیم کے ساتھ بات کررہی ہے تو اس نے اپنے بھائی افتخار عمر32سال اور والد سمیع راج عمر52سال کو اس بات کی اطلاع دی جنھوں نے روبی کو دومرتبہ گولی مارنے سے قبل بے تحاشہ پیٹا بھی تھا۔
ویڈیو فوٹیج میں صاف طور پر یہ دیکھا جاسکتا ہے کہ روبی کے چہرے پر بنڈیج لگا ہوا ہے جس کو علاج کے لئے سرکاری اسپتال میں لایا جارہا ہے۔سرکل افیسر وی کے سنگھ نے کہاکہ لڑکی کے چہرے اور سینے پر گولیوں کی وجہہ سے زخم ائے ہیں۔
اور اس کی حالت نازک ہے۔بھائی او رباپ دونوں کو گرفتار کرلیاگیا ہے جو فی الحال پولیس کی حراست میں ہیں۔ ائی پی سی کے تحت اقدام قتل کی دفعہ307 کے تحت دونوں کے خلاف ایک ایف ائی آر بھی درج کردی گئی ہے۔