ممبئی:سنگر میکا سنگھ نے سونو نگم کے مخالف اذان سلسلہ وار ٹوئٹس پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے انہیں مشورہ دیا کہ اگر انہیں لاؤڈ اسپیکرس سے پریشانی ہورہی ہے تو بہتر ہے کہ وہ اپنا گھر تبدیل کرلیں۔
نگم کے اذان کو غنڈہ گردی اور جبری مذہبیت قراردینے پر برہم ہوکر میکا نے ٹوئٹر کے ذریعہ انہیں جواب دیا اور کہاکہ ’’ بڑے بھائی بحیثیت سنگر میںآپ کا بہت احترام کرتاہوں‘ لاؤڈ اسپیکرس تبدیل کرنے کے بجائے بہتر ہوگا آپ کسی اور مقام پر منتقل ہوجائیں‘‘۔
Big bro I respect u lot as a singer .. I think you should change your house and stay somewhere else instead of changing loud speakers. https://t.co/k83R1zftc0
— King Mika Singh (@MikaSingh) April 19, 2017
اس دوران انہو ں نے اپنے دوسرے ٹوئٹ میں کہاکہ کئی بار ہم جاگرن کے موقع پر گاتے ہیں جس کے لئے لاؤڈ اسپیکرس کا استعمال کیاجاتا ہے۔
مگر کچھ دیر بعد جاگرن سے متعلق ٹوئٹ انہوں نے منسوخ کردیا۔
Guys Gurdwaras, Mandirs, masjids and churches aren't only for loud speakers. They represent charity, langars and honourable things..,
— King Mika Singh (@MikaSingh) April 19, 2017
پھر انہو ں نے ٹوئٹ کرتے ہوئے کہاکہ ’’ دوستو گردوارہ‘ مندر‘ مساجد اور گرجا گھر صرف لاؤڈ اسپیکرس کے لئے نہیں ہیں۔
Good morning india:) I don't have any problems with @sonunigam Bhai .. but I do not agree with his statement. https://t.co/jjTRttbBxx
— King Mika Singh (@MikaSingh) April 20, 2017
وہ لوگ خیرات‘ لنگر اور بہت سارے اعزاز کے کام انجام دیتے ہیں۔یہا ں تک کہ انہوں نے اپنے فالورس سے ٹوئٹر کے ذریعہ اس موضوع پر راست بات بھی کی۔