ممبئی:بالی ووڈ کے مشہور گلوکار سونو نگم نے شیخ سلیم غفور جس نے امرناتھ یاتریوں کی دہشت گرد حملے کے دوران جان بچائی تھی کے لئے پانچ لاکھ روپئے کے انعام کا اعلان کیا ہے۔شیردل شیخ سلیم جس کاتعلق گجرات کے والساڈ سے ہے نے دہشت گرد حملے کے دوران پچا سے زائد امرناتھ یاتروں کی جان بچاکر ہندوستان کا ہیرو بن گیا ۔
ممبئی میریر نے قریبی ذرائع کے حوالے سے لکھا کہ ’’ سونو نگم ڈرائیو ر کے حوصلہ‘ ہمت او رحاضر دماغی سے کافی متاثرہوئے ہیں۔انہوں نے ڈرائیور کے اقدام کو حوصلہ افزاء قراردیا اور ہمیں توقع ہے کہ اس غیر معمولی کو ایوارڈ ضرور ملے گا‘‘۔
گلوکار نے بھی اس بات کی تصدیق کی ہے کہ ’’ اس طرح کے لوگوں کو حکومت کی جانب سے میڈل یا ایوارڈ سے نوازے جانے چاہئے۔ مگر انہیں ان کی بہادری اور حاضر دماغی کی وجہہ سے مالی انعامات سے بھی نوازا جاناچاہئے‘‘
https://www.youtube.com/watch?v=VAnBgbdpyhg