ویڈیو-رام دیو۔ یہ قرآن میں موجود ہے گائے کا پیشاب دوا کے لئے استعمال کیاجاسکتا ہے۔

نئی دہلی۔یوگا گرو او رپتانجلی کے بانی رام دیو نے کہاکہ گائے کا پیشاب مسلمانوں کے لئے کسی علاج کے طور پر قابل قبو ل ہے۔
رام دیو نے کہاکہ’’ یہ قرآن میں لکھا ہوا ہے کہ گائے کا پیشاب دوا کے طور پر استعمال کرسکتے ہیں۔

کچھ لوگ پتانجلی کو ہندو کمپنی قراردیتے ہوئے نشانہ بنارہے ہیں۔ میں نے کبھی بھی ( حمیدبرداس کے قائم کردہ )ہمدر د کو نشانہ نہیں بنایا۔میں نے ہمیشہ ہمدرد اور ہمالیہ ڈرگ کمپنی کی حمایت کی۔

ہمالیہ گروپ کے فاروق بھائی نے مجھے یوگا گرام قائم کرنے کے اراضی کا عطیہ دیا۔ اس قسم کے الزامات لگانے والے دراصل نفرت کی دیوار تیار کررہے ہیں‘‘۔رام دیو نے یہ باتیں انڈیا ٹی وی پر راجت شرما کے شو آپ کی عدالت میں کی ہیں۔

چیانل کی پریس ریلیز کے مطابق مذکورہ شو ہفتہ کے روز رات میں پیش کیاجائے گا۔انہوں نے کہاکہ ہم پتانجلی گروپ کے کاروبار کو دس ہزار کروڑ تک پہنچانے میں کامیابی حاصل کرلی ہے نے کہاکہ یہ’’ یہ کامیابی ‘‘ پانچ سو تربیت یافتہ سادھوؤں کی ٹیم کا کارنامہ ہے۔

یوگا گرو جس کی عمر52سال کی ہے نے کہاکہ ’’ میں نے کبھی بھی چھوٹا نہیں سونچا‘ میں نے بڑا سونچا۔ میں نے ملک کے پانچ سو سال سے آگے کی سونچ رکھی ہے۔

میں نے پتانجلی گروپ کے متعلق آنے والے سو سالوں تک سونچ رکھا ہے۔جب میں جاؤں گا تو اپنا جانشین چھوڑ کر جاؤں گا۔ میرا جانشین کوئی صنعت کار نہیں ہوگااو رنہ ہی عالمگیرشخصیت کا حامل ہوگا بلکہ ان پانچ سو سادھوں میں سے ایک میرا جانشین ہوگاجس کو میں نے تربیت دی ہے‘‘۔

یوگا گرو سوامی رام دیو کے ساتھ مذکورہ آپ کی عدالت شو اے ائی ایم اے کنونشن میں منعقد ہوا تھا جس میں کاروپوریٹ شعبے کے بڑے نام ‘ ہندو ستان کی ملٹی نیشنل کمپنیوں کے سی ای اوز اور کاروباری ماہرین نے بھی اس پروگرام میں شرکت کی تھی۔