سری نگر:کشمیری عوام پر ڈھائے جانے والے مظالم کو نذر انداز کرتے ہوئے ‘ سابق چیف منسٹر فاروق عبداللہ سوشیل میڈیا پر گشت کررہے ایک ویڈیو میں نہایت چنچل انداز میں دیکھے جاسکتے ہیں ۔
اس ویڈیو میں سابق چیف منسٹر جموں میں ایک شادی کی تقریب میں شرکت کرنے کے لئے پہنچے تھے وہ وہا ں پر بالی ووڈ کے مشہور نغمہ جس کے اداکارہ شمی کپور ہیں پر ناچنے لگے‘ وہ نغمہ ’ آج کل تیرے میرے پیار کے چرچے ‘ تھا۔جیسے ہی یہ نغمہ بجایا گیا ‘ نیشنل کانفرنس ( این سی) صدر خود کو روک نہیں پائے اور شمی کپور کے انداز میں شادی کی تقریب میں موجود خواتین کے ساتھ باربار تھرکنے لگے۔
کیا آپ توقع کرتے ہیں کہ اس قسم کے خودساختہ مسلم قائدین جو عوامی سطح پر اسلام ‘ سنت اور مسلمانوں کی بات کرتے ہیں اور اپنی ذاتی زندگی میں مخالف سنت کام کرتے ہیں کے ذریعہ کشمیر کے مسائل حل ہوسکتے ہیں۔
برہان وانی کے موت کے بعد وادی میں سلسلہ وار تشدد کے واقعات 9جولائی سے شروع ہوئے اور اس کی وجہہ سے کشمیری نوجوانوں کے پیلٹ بلٹ سے چہرے چلنے اور تباہ کردئے گئے۔
ایک سو سے زائد شہری بشمول اسکولی بچے اس میں ہلاک ہوئے ‘ پانچ سو سے زائد کی دونوں آنکھوں نیں پیلٹ گنس داغے گئے جس کی وجہہ سے وہ بصرت سے محروم ہوگئے اس کے علاوہ سینکڑوںآنکھوں کے مہلک امراض میں مبتلا ء ہوگئے۔
بے قصور نوجوانوں کے ساتھ سرکاری فورسس کے بے رحمی اور بربریت کشمیری عوام کو سرد مہری میں مبتلا کردیا ہے۔پیلٹ سے متاثر ہ خاندانوں کوبیماری اور تکلیف کا بوجھ اٹھانے کے لئے انہیں تنہا چھوڑ دئے گئے۔
ایسا مسلم قیادتیں پچھلے 70سالوں سے اللہ سبحان تعالی اور رسول مقبولﷺ کی بات تو کرتے ہیں اور صرف مسلم سماج کے ساتھ صرف زبانی خرچ کرتے ہیں۔