سابق امریکی صدر جارج ڈبیلو بش کی بیٹی جینا بش نے سات مسلم اکثریت والے ممالک پر ریپبلکن صدر ڈونالڈ ٹرمپ کی عائد کردہ امتناع پر اپنے رائے پیش کرتے ہوئے سابق صدر جارج ڈبلیو بش کے الفاظ میں جواب دیا۔
بش ہیگر نے ٹوئٹر پر پوسٹ کے ذریعہ اپنا اقتباسات پیش کیا جس میں انہو ں نے سال 2001میں وقت کے ریپبلکن صدر اور اپنے والدکی تقریر پوسٹ کی جو واشنگٹن ڈی سی کے اسلامی سنٹر میں 9/11حملے کے بعد دی گئی تھی۔ ان کے والد کہہ رہے ہیں ’’ اسلام امن ہے‘‘ ۔
انہو ں نے مزیدکہاکہ مسلمانوں نے ہمارے ملک کو بے مثال بنانے میں اہم رول ادا کیا ہے‘‘اور مسلمانوں کے ساتھ احترام کا سلوک کرنے کی بھی انہو ں نے ہدایت دی۔
"This is not the America I know…" just a reminder this am to teach acceptance and love to our kids for all races, all religions.. pic.twitter.com/32XohAGMv7
— Jenna Bush Hager (@JennaBushHager) January 31, 2017
بش ہیگرنے اپنے ٹوئٹ میں کہاکہ یہ تقریر ہمیں یاد دلاتی ہے کہ’’ تمام نسل اور مذاہب کے بچوں کو ہمیں قبول کرنے کا ایک درس ہے‘‘۔