نئی دہلی:دی کوئنٹ کے ایڈیٹوریل ڈائرکٹر سنجے پونگالیہ سے انٹرویو کے دوران بات کرتے ہوئے سابق فینانس منسٹر اور ایم ای اے منسٹر یشونت سنہا نے دعوی کیا کہ ’’ سب سے زیادہ وطن پرست‘‘ کہنے والے دراصل سب سے بڑے ’’ دیش کے دشمن ہیں۔انہوں نے مزید ’’ سوپاری جرنلزم‘‘ بھی قراردیا۔بات چیت کے دوران سنہا نے ملک کی موجودہ سیاسی اور معاشی امور پر بھی تبادلہ خیال کیا۔
’سوپاری جرنلزم‘ پر بات کرتے ہوئے انہو ں نے کہاکہ ان نیوز چیانل کو زیادہ وطن پرست پیسے دیتے ہیں اور ان کے اسکرین پر آکر نعرے لگاتے ہیں۔ انہوں نے کشمیر کے حالات پر بھی شدید مذمت کی اور کہاکہ فوج کے ذریعہ کشمیر کے مسلئے کا حل ممکن نہیں ہے۔جی ایس ٹی پر بات کرتے ہوئے فینانس منسٹر نے جی ایس ٹی کا فیصد طئے کرتے وقت آمدنی کو ہی ذہن میں رکھا ہے۔
انہوں نے سونے اور نوٹ بک کی اس موقع پر مثال پیش کی جس پر جی ایس ٹی 3%ا ور18%مقرر کیاگیا ہے۔انہوں نے وزیراعظم کے اسرائیل دورے پر کہاکہ یہاں پر اسرائیل اور فلسطین کے درمیان میں ممکن نہیں ہے کیونکہ کسی ایک کے طرف جھکاؤ دوسرے کے لئے نقصاندہ ثابت ہوگا۔