ویڈیو: جاگنگ کرتے ہوئے شخص نے سامنے سے آرہے کے سامنے ڈھکیل دیا

چونکا دینے والے ایک ویڈیو فوٹیج جس کو مارٹن پولیس نے اپنے سرکاری فیس بک پوسٹ پر شیئر کیا ہے جس میں دیکھایاگیا ہے کہ 30سال کی عمر کا ایک شخص سڑک پر سے گذر رہی خاتون کو جان بوجھ کر پیچھے سے آنے والی بس کے سامنے ڈھکیل رہا ہے۔

ویڈیو میں جس طرح دیکھائی دے رہا ہے کہ ایک شخص جو ہلکے بھورے رنگ کی ٹی شرٹ اور گہرہ اودے رنگ کی شارٹ پہنے ہوئے برج پر جاگنگ کررہا ہے جبکہ سڑک پر سے گاڑیاں گذر رہی ہیں۔ اسی دوران اس کے سامنے والی سمت سے ایک خاتون آتی ہے۔ اچانک مذکورہ شخص بازو ہٹاتا ہے اور اس عورت کو سڑک پر گرادتیا ہے۔]

اس حادثہ میں سڑک پر گرنے والی خاتون کو کوئی چوٹ نہیں پہنچی کیونکہ وقت رہتے بس ڈرائیور نے بس کا رخ موڑ دیااور عورت کو بچالیا۔اگر بس ڈرائیور مستعدی نہیں دیکھتا تو بہت حد تک ممکن تھا کہ خاتون بھی برسرموقع ہی ہلاک ہوجاتی