نئی دہلی:ریالٹی شو بگ باس کے سابق شراکت دار سوامی اوم تنازعات کے لئے نئے نہیں ہیں ‘ یہ خود ساختہ سادھو تشدد کے لئے سب سے بڑا خطرہ بنا ہوا ہے۔ ایک او رمتنازع واقعہ میں سپریم کورٹ کی پانچ رکنی بنچ کی جانب سے طلاق ثلاثہ کے ضمن میں سنائے گئے فیصلے پر بیان دینے کے بعدبرہم ہجوم نے احاطہ عدالت میں ہی سوامی اوم کی بے تحاشہ پیٹائی کی۔
واقعہ اس وقت پیش آیا جب 22اگست کو معزز عدالت نے طلاق ثلاثہ کے مسلئے پر تاریخی فیصلہ سنایا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق سوامی اور ان کے حامی سپریم کورٹ کے احاطے میں مجوزہ چیف جسٹس آف انڈیا دیپک مشرا کو روکنے کے لئے آیاہوئے تھے۔
بتایاجارہا ہے کہ خودساختہ سادھو نے تین طلاق کے فیصلے کو مرد کی آزادی پر کارضرب قراردیتے ہوئے کہاکہ عورتیں مردوں سے زیادہ آزاد ہیں۔سوامی اوم کے ساتھ مارپیٹ کا ویڈیو وائیر ل ہوا ہے۔
ویڈیو دیکھیں