لکھنو: سماج وادی پارٹی کے شعلہ بیان قائد اعظم خان سے بابری مسجد رام جنم بھومی مسئلہ کی یکسوئی کے لئے عدالت کے بات تصویعہ کے متعلق پوچھے گئے سوال کے جواب میں انہوں نے خود ساختہ مسلمان قیادتوں کو نشانہ بناتے ہوئے انہیں بی جے پی حامی قراردیا۔
https://www.youtube.com/watch?v=Ai3hfdAJqvc
مذکورہ متناغ مسلئے پر تبصرہ کرتے ہوئے خان نے اپنے 1منٹ2سیکنڈ کے ویڈیو میں کہاکہ اگر مسلم تنظیموں مثال کے طور پر کل ہند مسلم پرسنل لاء بورڈ( اے ائی ایم پی ایل)‘ بابری مسجد ایکشن کمیٹی‘ حیدرآباد کی اے ائی ایم ائی ایم صدر اسد الدین اویسی ‘ دہلی شاہی امام ہی ہندوسانی مسلمانوں کے نمائندے ہیں اگر یہ لوگ سپریم کورٹ کے مشورہ کے مطابق کوئی فیصلے کرتے ہیں تو ہندوستانی مسلمانوں کے لئے ان کا فیصلہ قابل قبول ہوگا۔
اپنے منفرد لب لہجہ کے ذریعہ اپوزیشن جماعتوں کے قائدین کو نشانہ بنانے میں ماہر اعظم خان کا یہ تبصرہ معزز عدالت کی جانب سے بابری مسلئے پر دونوں فریقین کے مابین مشاورت کے ذریعہ عدالت کے باہر تصویعہ کی تجویز کے بعد سامنے آیا ہے۔