بھوپال:بھوپال کے اندر ماہ اپریل میں ہوئے ضمنی انتخابات کے دوران لیاگیا ویڈیو اب سوشیل میڈیا پر گشت کررہا ہے۔تازہ تبدیلی میں جس میں الیکشن کے دھوکہ دہی کے الزامات کو مزید تقویت مل سکتی ہے ‘ ایک ای وی ایم مشین جس کے ساتھ وی وی پی اے ٹی بھی لگاہوا تھا‘جس مشین کو مدھیہ پردیش میں ضمنی انتخابات کے دوران 9اپریل کو استعمال کیاگیا تھا ‘ مذکورہ مشین بی جے پی امیدوار کے حق میں ووٹ ڈالنے کاکام کررہاتھا۔
جنتا کا رپورٹر کی جانب سے شائع کردہ ویڈیو اسٹوری اب سوشیل میڈیا پر وائیرل ہورہی ہے جس میں مدھیہ پردیش کے چیف الکٹورل افیسر سلینا سنگھ ای وی مشین کی جانچ کرتی ہوئی دیکھائی دیتی ہیں۔پیش کئے جارہے ویڈیو میں مسرس سنگھ کے اطراف اکناف میں کئی الیکشن افیسر دیکھے جاسکتے ہیں جو وی وی پی اے ٹی مشین کے چار بٹنوں کی جانچ کررہے ہیں۔
تاہم وہاں پر موجود ہر شخص اس وقت اچنبے میں پڑگیا جب ان لوگوں نے دیکھا کہ وی وی پی اے ٹی مشین سے نکلنے والی پرچی پر بی جے پی کے حق میں ووٹ برآمد ہوا جس کا نشانہ کنول کا پھول ہے جبکہ وہ نمبر ایک پر تھا اور دبایاگیا بٹن نمبر چار تھا۔جب سوال پوچھا گیا تو مسرس سنگھ نے رپورٹرس کو اس واقعہ کی رپورٹنگ نہ کرنے کی دھمکی دی اور کہاکہ وہ رپورٹنگ کرنے والے صحافیوں کو جیل بھیج دیں گی۔