پٹنہ: پولیس اور قانون عوام کی حفاظت کے لئے بنایا جاتا ہے مگر اب یہ عوام کے دشمن بنتے جارہے ہیں۔ یہاں پر پیش ائے ایک شرمناک واقعہ نے ریاست بہار کو ہلاکر رکھ دیا ہے۔
انہیں موثر تحفظ فراہم کرنے کے بجائے یہ ’’ انسانیت کے محافظ‘‘ خود قانون ہاتھ میں لیکر فیصلے کررہے ہیں۔ضلع نالندہ کے قریب قومی شاہراہ 110پر ایک ایس پی او( اسپیشل پولیس افیسر) نے فون پر کسی لڑکے سے بات کرنے کہ شک میں سڑک سے گذر رہی لڑکی کے ساتھ بری طرح مارپیٹ کی ۔
#Bihar cop ruthlessly beats up girl because she was on call with her boyfriend
(reports @daily_bhaskar) https://t.co/VYpmKeOleq pic.twitter.com/9Rrr4lkPfH— r/India on Reddit (@redditindia) August 19, 2017
ایس پی ایو دھننجئے کمار نے لڑکی کے عقب سے آکر متعدد مرتبہ اس کو روکا اور اس کئی مرتبہ اس پر حملے کرکے زمین پر گرا دیا۔سیل فون سے لئے گئے اس ویڈیو میں صاف طور پر دیکھا جاسکتا ہے کہ ایس پی او بے رحمی کے ساتھ لڑکی کو پیٹ رہا ہے اور بالوں پکڑ کر لڑکی کو گھسیٹ بھی رہا ہے۔
سڑک سے گذرنے والے سینکڑوں لوگ تماشائی بن کر اس واقعہ کو دیکھ رہے ہیں کسی میں ہمت نہیں ہے کہ وہ لڑکی کے ساتھ ایس پی او کی بدسلوکی کو روک سکیں۔ویڈیو وائیرل ہونے کے بعد ایس پی او کو فی الفور برطرف کرتے ہوئے واقعہ پر تحقیقات شروع کی گئی ہے