ویڈیو : اگر کسی کو پروردیگار بچانا چاہے تو موت بھی اس کو نہیں پکڑسکتی۔ دوگاڑیوں کے اوپر سے جانے کے باوجود معصوم موت کو دیا چکمہ

چین: دوگاڑیوں کے اوپر سے گذر جانے کے بعد بھی ایک دوسال کی معصوم بچی کرشماتی طور پر بچ گئی۔

چین کے سی سی ٹی کیمروں میں قید اس ویڈیو ‘ مذکورہ معصوم بچی مصروف ترین سڑ ک کو پار کرنے کے دوڑتے ہوئے جاتی ہے مگر وہ گاڑی سے ٹکرنے کے بعد نیچے گر جاتی ہے۔

ویڈیوی میں صاف طور پر دیکھا جاسکتا ہے کہ لڑکی کار سے ٹکرانے کے بعد نیچے گرتی ہے اور اس کے اوپر سے دو کاریں بھی گذر جاتی ہیں۔

حادثے کے بعد اس معصوم کے دادی دوڑ کر آتی ہے اور لڑکی فوری اٹھاکر اسپتال کی طرف دوڑتی ہے جہاں پر ڈاکٹرس اسے بتاتے ہیں لڑکی کو صرف معمولی چوٹ لگی ہے۔