نئی دہلی:اکشئے کمار اور تپاسی پنو نے ’ نام شبانہ‘ کی ریلیز سے قبل خواتین کو ایک شاندار تحفہ پیش کیا۔مذکورہ دونوں فلمی ادکارسوشیل میڈیا کے ذریعہ خواتین کے ’کوہنی مار‘ کا مظاہرہ کرتے دیکھائی دے رہے ہیں جو سیلف ڈیفنس کے لئے کوہنی کے استعمال پر مشتمل ہے۔
Don't just freeze…ACT & REACT coz ur biggest weapon is with YOU! Watch, learn & show your move with #KohniMaar! Kya pata kab kaam aa jaye pic.twitter.com/ugDEtRvouz
— Akshay Kumar (@akshaykumar) March 6, 2017
مذکورہ ویڈیو میں’ پنک ‘ کی اداکارہ نامناسب ہاتھ لگانے یا پھر چھونے پر کچھ بولنے کے لئے بجائے خواتین کو کیا کرناچاہئے اس کے متعلق بات کرتے ہوئے بھی دیکھائی گئی ہیں‘ آخر کار انہوں نے اس ویڈیو میں ’کھلاڑی ‘ ایکٹر کے ساتھ اس کو کرکے بھی دیکھایا ہے۔
ویڈیو میں انہوں نے کہاکہ ’’ میں سمجھنے سے قاصر ہوں کہ ہم اس قدر کمزور کیوں ہیں جو خود کی حفاظت نہیں کرسکتے۔اگر کوئی ہمیں چھوتا ہے ‘ ہمار ا دماغ کام نہیں کرتا‘ جب کوئی شخص ہمیں نا مناسب جگہ پر چھوتاہے تو ہم سکتہ ہوجاتے ہیں جس کا وہ فائدہ اٹھاتا ہے اور وہ سب کچھ کرلیتا جو کرنا چاہتا ہے‘‘ ۔
جواب میں تپاسی نے کہاکہ’’ ہم جانتے ہیں ہمیں کرنا کیاہے ۔پتھر پھینکو اور بھاگ جاؤ‘ لات مارو اور ہاتھوں کا استعمال کرو‘ کوہنی کااستعمال یقین جانیں اس سے بہت درد ہوتا ہے‘‘۔اکشئے نے ویڈیو ٹوئٹ کرتے ہوئے اس کے ساتھ لکھا کہ ’’ سکتہ میں نا ائیں۔
عمل اور ردعمل پیش کریں کیونکہ آپ کا بڑا ہتھیار آپ کے ساتھ ہے! دیکھیں اور اپنا اقدام بتائیں!کیا پتہ کب کام آجائے‘‘۔
’نام شبانہ‘ 29سالہ اداکارہ کی فلم جس میں انہوں نے مرکزی کردار ادا کیا ہے ۔ فلم میں انہوں نے انڈرکور ایجنٹ کاکام کیاہے ۔ فلم کی ہدایت کاری شیوم نائیر نے کی ہے اور اس میں اکشئے کمار نے بھی کام کیاہے اور یہ فلم 31مارچ کو ریلیز ہونے جارہی ہے۔