ویڈیو: امریکہ کی خاتون اول ملینا ٹرمپ نے اسرائیل آمد کے موقع پر اپنے شوہر کے ہاتھ کو دیا جھٹکا

تل ابیب:ایک عجیب واقعہ میں امریکہ کی خاتوا ول ملینا ٹرمپ نے اپنے شوہر کے ہاتھ جھٹک دیا۔ امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ اور ان کی اہلیہ ملینا ٹرمپ جب اسرائیل کے بین گورین ائیر پورٹ کے سرخ قالین پر چل رہے تھے ‘ اس موقع پر ٹرمپ نے اپنے ہاتھ ملینا کی طرف بڑھایا مگر انہوں نے ٹرمپ کا ہاتھ جھٹک دیا۔

اسرائیل وزیراعظم بنجامن نتن یاہو اور ان کی اہلیہ بھی اس موقع پر موجود تھے۔

مذکورہ واقعہ کے پیش نظر ٹوئٹر صافرین نے مختلف انداز میں اپنا ردعمل پیش کیا۔ایک ٹوئٹر صارف نے لکھا کہ کمیروں کی موجودگی کے باوجود فرضی ساتھ جتانے سے ملینا کا گریز‘ میں اس کو پسند کرنے لگا ہوں‘‘۔

ایک دوسرے ٹوئٹر صارف نے لکھا کہ حقیقی صدر اس طرح خاتون اول کے ساتھ رویہ اختیار کرتے ہیں!۔