ویڈیو۔ گاؤں والوں نے باپ کے ہاتھوں7لاکھ میں فروخت لڑکی کو بچایا

الوار:راجستھان کے الوار ضلع میں باپ کے ہاتھوں ہریانہ کے نامعلوم افراد کو7لاکھ روپیوں میں فروخت کی گئی معصوم لڑکی کو گاؤں والوں نے بچایا۔

چیتا رام داگور ‘ ایس ایچ او لکشمن گڑہ نے اے این ائی سے کہاکہ ’’ معصوم لڑکی نے اپنے باپ اور دیگر افراد کے خلاف شکایت درج کرائی ہے۔چاروں زیرحراست ہیں اور تحقیقات کی جارہی ہے‘‘۔

لڑکی کو اس وقت بچالایاگیا جب لڑکی جبراً کار میں بیٹھانے کی کوششوں کے خلاف مزاحمت میں چیخ پکار شروع کردی۔

لڑکی نے الزام عائد کیا ہے کہ باپ کے ساتھ ساتھ اس کی ماں بھی ساز ش میں شامل ہے۔پولیس نے چاروں کے خلاف سیکشن 363اور 120Bکے تحت ایف ائی آر درج کیا ہے۔