نئی دہلی۔ اوکھلاکے شاہین باغ میں منعقدہ ایک اجلا س سے خطاب کرتے ہوئے جواہر لال نہرو یونیورسٹی اسٹونٹ یونین لیڈر نے ممتاز صحافی گوری لنکیش کے قتل پر نہایت جذباتی انداز میں خطاب کرتے ہوئے کہاکہ انجہانی صحافی کے قتل میں وہ لوگ ملوث ہیں جن کے خلاف وہ مسلسل اپنے اخبار میں لکھتے تھیں۔
کنہیا کمار نے کہاکہ گوری لنکیش میرے جیسے بہت سارے بچوں کو اپنے بیٹوں کی طرح مانتی تھی۔
کنہیا کمار نے کہاکہ روہت ویمولہ کو خودکشی پر مجبور کرنے سے لیکر جنیدکے قتل کرنے والوں کے چہروں کو منظرعام پر لانے کاکام گوری لنکیش کررہی تھی ۔او رجن لوگوں کو اس سے اعتراض تھا انہی لوگو ں نے گوری لنکیش کو قتل کردیا۔