آلہ آباد( اترپردیش): ایک او رشرمناک واقعہ میں تین معصوم بچوں کو اترپردیش کے آلہ آباد کے اندر ایک شیلٹر ہاوزہاتھ پیر باندھ کر بری طرح پیٹا گیا۔
الہ آباد کے پھاپاماؤ شیلٹر ہونے میں رہنے سے انکار کرنے والے بچوں کو آلہ آباد جنکشن ریلوے اسٹیشن پر ملے۔
بچوں کے پکڑے جانے کی اطلاع ملنے کے ساتھ ایڈمنسٹریو گورنمنٹل منیجر( اے ڈی ایم) سٹی پنت کمار شکلہ موقع پر پہنچ کر واقعہ کی تحقیقات کی۔
بعدازاں انہوں نے کہاکہ بچے گھر واپس جانا چاہتے تھے۔شکلہ نے اے این ائی سے کہاکہ’’بچوں کو صرف منٹ کے لئے کپڑے سے باندھا گیا تاکہ ان پر قابو پایاجاسکے۔
ایک روز قبل ہی انہیں شیلٹر ہوم میں داخل کیاگیا تھا مگر وہ اسی دن وہا ں سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔جب انہیں ریلوے اسٹیشن سے پکڑ لیاگیاتو تب و ہ اپنے گھر واپس جانے کی کوشش کررہے تھے۔
وہ شیلٹر ہوم میں رہنا نہیں چاہتے ہیں‘‘۔ تحقیقات کے بعدبچوں کو ان کے گھر واپس کردیاگیا۔