ویڈیو:لو جہاد کے شبہ میں بجرنگ دل کارکنوں نے مسلم جوڑے کو بے رحمی کے ساتھ زدکوب کیا

بلند شہر:سوشیل میڈیاپر بجرنگ دلوں کا ایک ویڈو وائیرل ہورہا ہے جس میں وہ مسلم جوڑے کو بے رحمی کے ساتھ پیٹتے دیکھائی دے رہے ہیں
یہ واقعہ اترپردیش کے ضلع بلند شہر میں واقعہ کہر جا میں پیش آیا۔ذرائع کے مطابق ہندتوا برگیڈ کے غنڈوں نے لوجہاد کے زاوتہ سے اس تاثر میں جوڑے پر حملہ کردیا کہ ایک مسلمان کا ہندولڑکی سے معاشقہ چل رہا ہے۔’

’ ہندوستانی تہذیب‘‘ کے خود ساختہ محافظ ایک لاڈج میں داخل ہوتے ہیں اور جوڑے کوبے دردی کیساتھ زدکوب کیاجاتا ہے۔رحم کی گوہار لگارہے عورت کی درخواست کو نذر اندازکرتے ہوئے یہ غنڈہ عناصر اسے اور اس کے ساتھی کو بے رحمی کے ساتھ زدکوب کرتے ہیں۔

ایس ایچ او کہرجا پولیس اسٹیشن نے جنتا کا رپورٹرسے اس بات کی تصدیق کی ہے اس معاملے میں پانچ لوگ بشمول ضلع کا بجرنگ دل کنونیرکو اس معاملے میں گرفتارکرلیاگیاہے۔

https://www.youtube.com/watch?v=BBJieYp6AVY

پولیس نے اس بات کی بھی تصدیق کی ہے کہ بیس افراد کے نام اس کیس میں شامل ہیں بشمول ضلع کنونیر بجرنگ ‘ پروین بھٹی‘ پیشپیندر چودھری‘ ٹنوسولنکی‘ سونی اور نتین