سری نگر:خطرناک سیلاب کے دوران سکھ برداروں اور مسلم بھائیوں کا ایک دوسرے کے لئے جذبہ ایثار وقربانی کی دل کو چھولینے والا ویڈیو اور تصوئیروں نے کشمیریت کے جذبے کو ایک بار پھر نئے جہد دی ہے۔دونوں قوموں ے لوگوں ایک دوسرے کی جان اورمقدس چیزوں کی حفاظت کے ذریعہ فرقہ وارانہ ہم آہنگی کی ایک شاندار مثال پیش کی۔
ایک نے مسجد میں رکھی مقدس کتابوں کو سیلاب کے پانی کی زد میں آنے سے بچایا تودوسرے نے منگل کے روز دوپہر کے دوران کشمیر کے تیال گاؤں میں ایک معمر سکھ کی زندگی بچائی۔ویڈیو فوٹیج جو سوشیل میڈیا پر وائیرل ہوا ہے میں ایک شخص سر پر پگڑی باندھے مسلمانوں پڑوسیوں کے سہارے سیلا ب سے باہر نکلتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے ۔ جبکہ دوسرہ فوٹیج میں مسجد سے مقدس کتابوں کو محفوظ مقام پر منتقل کرتے سکھ نوجوان دیکھے جاسکتے ہیں۔
https://www.youtube.com/watch?v=D6cMSM4pjlw
سینئر کانگریس لیڈر سلمان نظامی نے مذکورہ فوٹیج شیئر کئے جس میں کشمیر سوشیل میڈیا کے اردگرد گھوم رہا ہے۔
Local Sikh's risk their lives to save the holy books-othr items at a Mosque whn flood watr enterd tral village &flowd into homes! #Kashmir pic.twitter.com/gXUgv21Ze2
— Salman Nizami (@SalmanNizami_) July 21, 2017
مسلم نوجوانوں کی جانب سے معمر سکھ جانک سنگھ کو سیلاب سے متاثرہ علاقے سے محفوظ انداز میں باہر نکالنے والی تصوئیریں بھی سوشیل میڈیا پر فرقہ وارانہ ہم آہنگی کی شاندار مثالیں پیش کررہی ہیں۔
Kashmir's moment of truth.
Muslim youth in South Kashmir’s #Tral rescuing an elderly Sikh man during flash floods in the area. #Respect. pic.twitter.com/IxGgxaPpxz— Javaid Trali (@Traluk) July 19, 2017
https://twitter.com/jahaanavi/status/888334924079431680
Same day! pic.twitter.com/nxbtdZAcOl
— Salman Nizami (@SalmanNizami_) July 21, 2017
دونوں واقعات ٹیال علاقے میں پیش آئے جو جموں او رکشمیر میں دہشت گردوں سے متاثر علاقہ مانا جاتا ہے۔