حیدرآباد:ہندوتوا کارکن اے بی وی پی اور آر ایس ایس کے کارندوں نے گورنمنٹ جونیر کالج کے پرنسپل کے ساتھ اس وجہہ سے بدسلوکی کی کہ انہوں نے یوم آزادی کے موقع پر جوتے پہن کرقومی پرچم کشائی انجام دی او رکہاکہ اس طرح کی کوئی قواعد نہیں ہے۔
ضلع نظام آباد کے ایلا پور گاؤں کے گورنمنٹ جونیر کالج میںیہ واقعہ پیش آیا تھا۔ بھگوا کارندوں نے پرنسپل مسٹر یقین الدین کو گھسیٹ کر سڑک پر لایا اور نعرے لگائے کہ ’’ پرنسپل ڈاؤن ڈاؤن‘‘اور ’’ بھارت ماتا کی جئے‘‘۔ کواپرٹیو سوسائٹی چیرمن نے بیچ میں مداخلت کرتے ہوئے مسلئے کو حل کرنے کی کوشش کی مگربھگوا کارندوں نے ان کی بات کو مسترد کردیا۔ تقریباآدھا گھنٹہ تک احتجاج چلتا رہا۔ کارکنوں نے پرنسپل کی برطرفی کا بھی مطالبہ کیا
۔یہاں اس بات کا تذکرہ ضروری ہے کہ وزیر اعظم نریندرمودی نے لال قلعہ پر جوتے پہن کر ہی قومی پرچم کشائی انجام دی اور بی جے پی صدر امیت شاہ نے بھی پارٹی آفس میں جوتے پہن کر ہی قوم پرچم لہرایا۔ اس میں ایسے کہیں پر بھی قواعد نہیں ہیں کہ جوتے پہن کر قوم پرچم نہیں لہرایا جاسکتا۔ یہ صرف ایک مسلم پرنسپل کو ہراساں کرنے کی کوشش کا حصہ ہے۔