لندن: ہندوستانی تیز گیند باز محمد شامی اس وقت ناراض ہوگئے جب ایک پاکستانی مداح نے ہندوستان کے فائنل مقابلہ میں ہارنے کے بعد نعرہ لگایا کہ’باپ کون ہے‘یہ میاچ لندن میں اتوار کے روز پیش آیاتھا۔پاکستان مداح نے نعرہ لگایا ’’ اکاڑٹوٹ گئی ہے تیری کوہلی ساری ہاں‘ اکڑ ٹوٹ گئی ہے‘‘ مگر انڈین کپتان نے اس کا کوئی جواب نہیں دیا۔
تاہم جب پاکستان مداح متعدد مرتبہ چلایا کہ’باپ کون ہے ‘محمد شامی برہم ہوگئے۔
MS Dhoni, the ultimate gentleman. #INDvPAK pic.twitter.com/aLFkDUOiwo
— Sand-d Singh (@Sand_In_Deed) June 19, 2017
یہاں پر اس بات کا ذکر ضروری ہے کہ ائی سی سی چیمپئنس ٹرافی سال2017کے فائنل میں پاکستان ہندوستان کے مقابلہ کھیل کے تمام شعبوں میں حاوی تھی اور ہندوستان کو اس فائنل میں بری شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔
پاکستان کے لئے تیز گیند باز محمد عامر اور حسن علی نے تین تین وکٹ لئے ۔
محمدعامر نے انڈین کے ٹاپ تین بلے بازوں کے وکٹ گرائے۔ عامر نے کھیل کی شروعات میں تیسری ہی گیند پر روہت شرما کو ایل بی ڈبلیو اؤٹ کیاجبکہ اسکور بورڈ پر ہندوستان کے رن صفر ہی تھے۔
عامر نے اپنے اگلے اوؤر میں ہی ایک شاندار گیند پر ویراٹ کوہلی انڈین کپتان کی وکٹ لی۔شیکھر دھون جو بہترین فارم میں تھے اور ان کی بدولت انڈیا فائنل میں پہنچی تھی نے اچھاکھیل کھیلاتے نظر آرہی تھے انہوں چار چوکوں کی مدد سے 22رن21گیندوں میں بنائے ۔
دائیں ہاتھ کے بلے باز بھی عامر کا نشانہ بنانے جن کا کیچ سرفراز احمد نے پکڑا۔ انڈیا اس میاچ میں 30.3اوورس میں صرف158رن بناکر ڈھیر ہوگئی تھی۔