حیدرآباد: سابق وزیر اعلیٰ غیر منقسم ریاست آندھراپردیش وائی ایس راج شیکھر ریڈی کے چھوٹے بھائی وائی ایس ویویکا نند ریڈی کے قتل معاملہ میں ایک نیا موڑ آگیا ہے ۔ اس قتل کی تحقیقات کررہے ایس آئی ٹی کے عہدیداران نے بتایا کہ اس قتل معاملہ جائیداد اور زمین کا تنازعہ شامل ہے ۔ ذرائع کے مطابق مقتول ویویکانند نے ۲۰۱۰ء میں ایک ۳۴؍ سالہ مسلم خاتون شمیمہ سے شادی کی تھی ۔ جو سمہادری پورم گاؤں کی رہنے والی تھی ۔
انہیں ایک چار سال کا لڑکا بھی ہے ۔شمیمہ نے پوسٹ گرائیجویٹ تک تعلیم حاصل کی او روہ فی الحال کڑپہ میں قیام پذیر ہیں ۔ ویویکانند ریڈی کا اتنا بڑا راز ان کی موت کے بعد سامنے آیا ۔ ا س سے قبل اس راز کے بارے میں حتی ان کے گھر والوں کوبھی نہیں پتہ تھا ۔ تفصیلات کے مطابق قتل سے قبل ویویکانند ریڈی کے موبائل پر ۳؍ ایس ایم ایس آئے تھے جن میں پولیس کو صرف ایک مسیج ہاتھ بقیہ مسیجیس کو مٹادیا گیا تھا ۔
ذرائع کہ مطابق ویویکانند ریڈی نے جائیداد معاملہ میں انصاف نہ کرنے پر اپنے بھائی وائی ایس پرتاپ ریڈی کے مکان کے سامنے دھرنا دیا تھا ۔ ایس آئی ٹی پولیس دوران پوچھ تاچھ ویویکانند ریڈی کے گھر افراد سے سوال کیا کہ متوفی کے بیٹا موجود ہونے کے باوجود ان کے پی اے شخصی مددگار نے پولیس میں شکایت کیوں کی ان کے گھر والے کیوں نہیں کئے؟ پولیس مزید پوچھ تاچھ کررہی ہے ۔