دبئی:اداکارہ وینا ملک کے شوہر اسد کھٹک نے اپنی بیوی کی جانب سے جنوری میں لے گئے خلع پر بالآخر خاموشی توڑی۔
وینا ملک جس کوہندوستان میں ریالٹی شو ’’ بگ باس 4‘‘ سیزن کی مہمان کے طور پر پہچانا جاتا ہے نے بزنس مین اسد کھٹک سے علیحدگی اختیار کرلی ہے ۔
تین سال قبل دونوں کی شادی ہوئی تھی جس کو ختم کرنے کے لئے وینا نے عدالت کا دروازہ بھی کھٹکھٹایاتھا۔تاہم ‘ کھٹک نے ٹوئٹر کا سہارا لیتے ہوئے وینا کے لئے اپنی محبت کا اظہار کیااور امید ظاہر کی کہ سب کچھ ٹھیک ہوجائے گا۔
دی نیوز انٹرنیشنل کی رپورٹ کے مطابق قبل ازیں وینا کے وکیل علی احمد نے دونو ں کی علیحدگی کے متعلق تصدیق کرتے ہوئے کہاتھا کہ وینا ملک کی جانب سے خلع کی درخواست دائرکرنے کے بعد فیملی کورٹ نے 31جنوری2017کو اس ضمن میں احکامات جاری کئے ہیں۔
احمد نے کہاکہ عدالت کے وینا کی حمایت میں فیصلہ سنایا کیونکہ اسد اپنا موقف ثابت کرنے میں ناکام رہے ۔
احمد سے مزید تفصیلات کے متعلق سوالات کو یکسر نظر انداز بھی کردیا ہے۔وینا اور اسد کی شادی ڈسمبر2013میں ہوئی تھی دونوں کے دو بچے ایک لڑکا اور ایک لڑکی بھی ہے۔
ذرائع سے ملی اطلاعات کے مطابق فلمی دنیا میں واپسی کے اسرار پردونوں کے درمیان پیدا ہوئی کھٹاس کے بعد وینا نے خلع کی درخواست پیش کی تھی۔
اداکارہ نے پاکستان او رہندوستان کی فلموں اور ٹیلی ویثرن انڈسٹری میں کام کیاہے ۔ وینا نے ’’ ڈرٹی پکچر‘‘ کی ڈبنگ سلک سکتا ماگا میں بھی کام کیا ہے
"A successful marriage requires falling in love many times, always with the same person." I LOVE U my world @iVeenaKhan 💋💋💋❤️❤️❤️ pic.twitter.com/KYJ66kKSTG
— Asad Bashir Khan (@asadbashirr) March 2, 2017
Special thanks to an angel who changed my life, you truly made my life bliss! Happy birthday my love, my world… @iVeenaKhan … !! pic.twitter.com/U15PTzQxSm
— Asad Bashir Khan (@asadbashirr) February 26, 2017
Prophet Mohammad PBUH said “When a husband and wife look at each other with love, Allah looks at both with Mercy” @iVeenaKhan I ❤ U pic.twitter.com/qaPNc3KpuT
— Asad Bashir Khan (@asadbashirr) March 12, 2017
InshaAllah everything will be sort out soon… I have faith on Allah swt… @iVeenaKhan you are my good wife, a good friend.. I LOVE U ❤❤❤
— Asad Bashir Khan (@asadbashirr) March 11, 2017