ویسٹ بنگال سے کیمونسٹ پارٹی کے رکن پارلیمان محمدسلیم ایک بے باک اوربے خوف لیڈر ہیں

محمد سلیم کیمونسٹ پارٹی کے لیڈر ہیں اور ویسٹ بنگال سے رکن پارلیمان منتخب ہوتے ہیں ،اور صرف ویسٹ بنگال ہی نہیں بلکہ سارے ملک کے مسلمانوں اور تمامظلوم عوام کی ایک اوآز بن کر پارلیمان میں گونجتے ہیں ،وہ ہر موضوع پر بڑی بے باکی سے بولتے ہیں چاہے وہ ماب لنچنگ ہو یا طلاق ثلاثہ اور شہریت بل کا معاملہ ہو انہوں ملت کا اور تمام ہندوستانیوں کا موقف بے باکی کے ساتھ رکھا ہے ۔
اب ویسٹ بنگال سے محمد سلیم دوبارہ اپنی قسمت ازما رہے ہیں،اور ان کی بے باکی اور حاضر جوابی کو مد نظر رکھتے ہوئے لوگ انھیں بنگال کا شیر کہہ کر پکارتے ہیں ،ملک کے تحفظ کے مسائل اور ملک کے مسلمانوں کی صحیح تشخص کے ساتھ بحالی کا مسئلہ اور ان جیسے تمام مسائل پر انہوں نے دو ٹوک انداز میں مگر مچھ کے جھوٹے انسو بہانے والی مودی سرکار کے سامنے اپنے موقف کو رکھا ہے ۔
ملک انتہائی پر آشوب دور سے گزر رہا ہے فرقہ پرستوں نے ملک کو اپنے باب کی جاگیر سمجھ رکھی ہے کہ ملک کو لوٹ رہے ہیں اسکے تاریخی مقامات کو دوسروں کے ہاتھ میں بیچ رہے ہیں اس پر آشوب دور میں ہمارا فریضہ بنتا ہے کہ ہم ایسے ذہنیت رکھنے والوں کوچن کر پارلیمان میں بھیجیں چاھے جن کا مذھب کوئی بھی ہو ہم انکی ذھنیت کو مد نظر رکھتے ہوئے انکو لوک سبھا میں بھیجیں ۔
(سیاست نیوز)