وزیر صحت انل وج نے پنجاب کے منسٹر نوجوت سنگھ سدھو کو نشانہ بناتے ہوئے کہاکہ انہیں پاکستان کی سیاسی پارٹی تحریک انصاف میں شمولیت اختیارکرلینا چاہئے
ہریانہ۔ رپورٹرس سے بات کرتے ہوئے وج نے کہاکہ ”تمام سیاسی پارٹیوں سدھو کو چھوڑ دیا۔ قبل ازیں بی جے پی نے انہیں نکال دیا اور اب کپتان امریندر سنگھ اور دیگر منسٹرس بھی ایسا ہی رویہ ان کے ساتھ کررہے ہیں۔اب وہ تنہا ہوگئے ہیں۔
ان کے پاس اب کوئی دوسراموقع نہیں ہے سوائے اپنے دوست عمران خان کی پارٹی تحریک انصاف پارٹی میں شامل ہونے کے“۔
انہوں نے کہاکہ ”سدھو کسی بھی پارٹی میں رہنے کے قابل نہیں ہے اور اسی وجہہ میں سے انہیں عمران خان پارٹی میں شامل ہونے کا مشورہ دے رہاہوں۔
و ہ وہاں پر خوش رہیں گے کیونکہ وہ ان کے دوست ہیں“۔ وج نے اسی طرح کا بیان ٹوئٹر پر بھی جاری کیا۔
انہوں نے لکھا کہ”تمام سیاسی پارٹیوں نے سدھو کو چھوڑ دیاہے‘ جس میں بی جے پی او رکانگریس بھی شامل ہیں‘ اب ان کے پاس عمران خان کی پارٹی میں شمولیت کا ہی راستہ بچا ہے“۔
وج کا یہ بیان سدھو اور پنچاب چیف منسٹر کے درمیان کشیدگی منظرعام پر آنے کے بعد سامنے آیاہے