نئی دہلی:جیسے ہی ڈھونی گروڈیرا سچا سودا کا سربراہ کو بیس سال قید کی سزا سنائی گئی اس کی بیٹی نے اپنا پہلا انکشاف کیا۔سندھیا دینک رپورٹ کے مطابق ہنی پریت نے کہاکہ چیف منسٹر ہریانہ منوہر لال کھٹر کے نیشنل افیس ملازمین‘ انل جین او ر ارون نے بابا کو بی جے پی قومی صدر امیت شاہ سے ملاقات کرانے میں مدد کی۔
ہنی پریت نے بتایا کہ اس میٹنگ میں یہ بھی فیصلہ کیاگیا کہ رام رہیم 28اسمبلی حلقوں میں عوام سے بی جے پی کے حق میں ووٹ دینے کی اپیل کریں گے۔ اس فیصلے کے بعد بی جے پی لیڈر س نے رام رہیم سے کہاکہ اس کے عوض میں وہ کیاچاہتے ہیں‘ ہنی پریت کے دعوے کے مطابق گرومیت نے کہاکہ اس پر دائرکردہ تمام فرضی مقدمات بشمول عصمت ریزی کا مقدمہ ہٹالیاجائے۔
ہنی پریت نے عدالت کے فیصلے کو ناانصافی قراردیا ہے ۔ اس نے کہاکہ بی جے پی کے اعلی قیادتوں نے گرومیت کو دھوکا دیکر اقتدار حاصل کیا ہے۔نیشنل دستک کی خبر کے مطابق ہریانہ کے اندرلوک سبھا اور اسمبلی انتخابات میں‘ بی جے پی کے قومی جنرل سکریٹری کیلاش وجئے ورگیا نے رام رہیم کو بی جے پی کے قریب لانے میں اہم رول اد ا کیاتھا۔