بیلگاوی میں 7 کروڑ رو پئے مالیتی نقلی نوٹ ضبط کرلئے گئے
بیلگاوی۔ 18 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) کرناٹک میں جس تیزی کے ساتھ انتخابات کی تاریخ قریب آرہی ہے، اسی طرح الگ الگ نوعیتوں کی خبریں موصول ہورہی ہیں اور اب ووٹ کے بدلے نوٹ لینے والے عوام کو بھی ہوشیار ہوجانا چاہئے کیونکہ بیلگاوی پولیس نے کل ایک شخص کو گرفتار کرتے ہوئے اس کے پاس موجود 7 کروڑ روپیوں کے نقلی نوٹ ضبط کئے ہیں۔ ملزم کی شناخت اجیت کمار نیڈونی مقیم وجئے پورا کی حیثیت سے کرلی گئی ہے۔ اے پی ایم سی کے پولیس اہلکاروں نے چھاپہ مار کارروائی کرتے ہوئے 500 کے جملہ 25,309 اور 2000 کے 29,300 نوٹس ضبط کئے ہیں۔ یہ سب کے سب ایک مخصوص پارٹی کے حامیوں بٹنے والے تھے۔