ووٹوں کی گنتی کے آغاز کے ساتھ ہی یو پی میں بی جے پی سب سے آگے

لکھنو:ہفتہ کے روز اترپردیش میں ووٹوں کی گنتی کا جیسے ہی آغاز ہوا تو ریاست کی سب سے بڑی سیاسی جماعت کی حیثیت سے بھارتیہ جنتا پارٹی بن کر سامنے ائی ہے ۔

اب تک جو رحجان سامنے ائے ہیں ان کے مطابق بی جے پی 159سیٹوں پر سبقت بنائے ہوئے جبکہ ایس پی کانگریس اتحاد52اور بی ایس پی 28سیٹوں پر سبقت بنائے ہوئے حالانکہ مذکورہ رحجان پوسٹل بیالٹ ووٹوں کے بتائے جارہے ہیں ۔

اگر رحجان کے مطابق نتائج برآمد ہوتے ہیں تو ریاست میں بی جے پی 1992کے بعد کی سب سے بڑی کامیابی ہوگی۔بہت جلد 403اسمبلی سیٹوں کی اترپردیش اسمبلی کے مکمل نتائج منظرعام پر آجائیں گے ۔