ووٹوں کی تقسیم سے بچنے کے لئے مسلمانوں کو آگاہ کرنے پر نوجوت سنگھ سدھو کے خلاف مقدمہ درج 

کاتھیار لوک سبھا حلقہ سے عوامی خطاب کے دوران پنچاب منسٹر نے منگل کے روزکہاکہ بی جے پی تقسیم کی مہم چلارہی ہے اور مسلمانوں کو اپنے ووٹوں کی تقسیم سے بچنے کے لئے آگا ہ کیاتھا۔

پٹنہ۔منگل کے ایک الیکشن ریالی سے خطاب میں انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر بہار کے کاتھیار میں نوجوت سنگھ سدھو کے خلاف ایک مقدمہ ددرج کیاگیا۔کاتھیار لوک سبھا حلقہ سے عوامی خطاب کے دوران پنچاب منسٹر نے منگل کے روزکہاکہ بی جے پی تقسیم کی مہم چلارہی ہے اور مسلمانوں کو اپنے ووٹوں کی تقسیم سے بچنے کے لئے آگا ہ کیاتھا۔

سدھو نے کہاکہ’’ میں آپ کو آگاہ کرنے آیاہوں مسلم بھائیو‘ یہ بانٹ رہے ہیں آپکو‘یہ لوگ یہاں اویسی جیسے لوگوں کو لا کے ‘ ایک نئی پارٹی کھڑی کر آپ لوگوں کا ووٹ بانٹ کر جیتنے چاہتے ہیں۔ آگر ہم لوگ متحد ہوئے ‘ مشترکہ طور پر ووڈ الا تو مودی ہٹ جائے گا‘‘۔

اس کے پیش نظر بی جے پی نے کانگریس پر یہ کہتے ہوئے ہلہ بول دیا کہ یہ وہی پارٹی ہے جس کا ’’ڈی این اے‘‘ لوگوں کو تقسیم کرنے کا ہے۔اس کے علاوہ بی جے پی نے الیکشن کمیشن کا رخ کرتے ہوئے سدھو کے بھڑکاؤ فرقہ وارانہ بیان پر کاروائی کی مانگ کی ۔

ایک پریس کانفرنس سے خطاب کے دوران سدھو کی کاتھیار ریالی کی تقریر کا ویڈیو چلاتے ہوئے مرکزی وزیر روی شنکر پرساد نے کہاکہ’’ یہ کانگریس کے ’’تقسیم کے ڈی این اے کا حصہ ہے

۔یہ پارٹی کے نئے قواعد کا حصہ نہیں ہے‘‘۔مذکورہ بی جے پی نے الیکشن کمیشن کا رخ کرتے ہوئے سدھو کے مذکورہ تبصرے پر کاروائی کی مانگ کی ہے