پٹنہ۔انتخابی فکر کے ساتھ مسلم ووٹرس کو راغب کرنے کے لئے اہم ریاستوں اترپردیش‘ بہار‘ جھارکھنڈ‘ بنگال اور اڈیشہ جیسی ریاستوں کے نمائندوں کے ہمراہ مذکورہ بھارتیہ جنتا پارٹی(بی جے پی)نے چہارشنبہ کے روز پٹنہ میں ایک اجلاس منعقد کیا۔
ان پانچ ریاستوں میں جملہ197لوک سبھا سیٹیں اور مسلمانوں کی اکثریت پائی جاتی ہے۔
پارٹی اقلیتی سل کے قومی صدر عبدالرشید انصاری نے مانا کہ پارٹی کومسلم رائے دہندوں کی اہمیت کا اچھا طرح اندازہ ہوا ہے۔
بہار بی جے پی اقلیتی سل صدر توفیل قادری نے کہاکہ’’ مذکورہ اجلاس میں دہلی کے اندر 31جنوری اور یکم فبروری2019کے روز منعقد ہونے والی دو روزہ قومی کنونشن کی تیاریوں کے متعلق تبادلہ خیال کیاگیا‘‘۔