محمد آباد : شیعہ وقف بورڈ کے چیر مین وسیم رضوی کے خلاف پورے محمد آباد گوہنہ او رقریب و جوار کے علاقوں کے مسلمانوں میں شدید غصہ پایا جارہا ہے ۔ مسٹر رضوی نے حضرات صحابہ کرام کے شان میں جو گستاخی کی ہے اور جو توہین آمیز باتیں کی ہیں وہ ناقابل برداشت ہیں ۔ علماء کرام اور مختلف شعبہ سے تعلق رکھنے والوں نے اپنے پریس نوٹ میں کہا کہ شیعہ وقف بورڈ کا چیر مین وسیم رضوی دائرہ اسلام سے خارج ہے ۔اس نے دشمنان اسلام کو خوش کرنے کیلئے صحابہ کرام کی شان میں گستاخی کی ہے ۔ ایک طرف وہ مسلمانو ں کے جذبات سے کھلواڑ کررہا ہے تو دوسری طرف اللہ کے نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے فرمان کا بھی انکار کررہا ہے او رایسے شخص پر جتنی لعنت کی جائے کم ہے ۔
اس پریس نوٹ میں مزید لکھا ہے کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا فرمان عالیشان ہے کہ میرے صحابہ ستاروں کے مانند ہیں ۔ یہ ایسی جماعت ہے جنہیں میری تربیت حاصل ہے ۔ سرکار کے بعد سب سے اعلی و ارفع مقام حضرت سیدنا ابوبکر صدیق رضی اللہ عنہ کا مقام ہے او ران کے بعد حضرت عمر فاروق رضی اللہ عنہ کا مقام ہے ۔ وسیم رضوی جیسا بد بخت انسان انہیں دونوں شخصیات پرالزام تراشی کررہا ہے ۔ ان سبھی رہنماؤں نے کہا کہ وسیم رضوی یہودیوں کا ایجنٹ ہے۔
اور یہ مردود ملعون اپنے ضمیر کاسودا کرچکا ہے او ربار بار اسلام کے خلاف ، اسلامی قونین کے خلاف ، انبیاء و صحابہ کے خلاف توہین آمیز جملے کہتاآرہا ہے اوراب پانی سر سے اونچا ہوچکا ہے ۔ اب اس کی حرکت ناقابل برداشت ہے ۔حکومت فوراً اس ملعون کو برخواست کرے ورنہ یہ یہودیو ں کا چیلا اپنے آقاؤں کا خوش کرنے کیلئے پورے ملک کاماحول خراب کردے گا ۔