وزیر داخلہ پاکستان پر قاتلانہ حملہ

لاہور ۔ /6 مئی (سیاست ڈاٹ کام) وزیر داخلہ پاکستان احسن اقبال آج اُس وقت زخمی ہوگئے جبکہ نامعلوم شخص نے ان پر قاتلانہ حملہ کرتے ہوئے فائرنگ کردی ۔ یہ واقعہ صوبہ پنجاب میں ایک سیاسی جلسہ کے دوران پیش آیا ۔ 59 سالہ اقبال ایک سینئر پاکستان مسلم لیگ (نواز) کے قائد ہیں انہیں گولیوں سے دائیں کندھے پر زخم آئے ۔ یہ واقعہ اُس وقت پیش آیا جبکہ امریکہ میں تعلیم یافتہ قائد جلسہ گاہ سے اپنے آبائی ضلع نرووال جارہے تھے ۔ وزیرداخلہ کو قریبی ہاسپٹل منتقل کیا گیا لیکن انہیں بذریعہ طیارہ مزید علاج کیلئے لاہور روانہ کردیا گیا ۔ ابتدائی رپورٹ کے بموجب اقبال کی ہڈی اس حملے میں ٹوٹ گئی ہے ۔ وزیراعظم شاہد خاخاں عباسی نے اس واقعہ کی مذمت کرتے ہوئے پاکستانی پنجاب کے اعلیٰ پولیس عہدیداروں سے فوری رپورٹ طلب کی ہے ۔ اقبال کے فرزند نے کہا کہ ان کے والد اب خطرے سے باہر ہیں ۔