وزیر اعلیٰ کے چندر شیکھر راؤ کی ۱۷؍ فروری کو سالگرہ ، جل وہار پارک میں سالگرہ منائی جائے گی ۔ 

حیدرآباد: ٹی آر ایس سربراہ او روزیر اعلیٰ تلنگانہ کے چندر شیکھر راؤ کی اس ماہ ۱۷؍ تاریخ کو سالگرہ ہے ۔ او راس بار ان کی سالگرہ پارٹی شہر کے جلوہار پارک میں منائی جائے گی ۔ پارٹی کے ایم ایل اے تلاسانی سرینواس یادو نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے یہ بات بتائی ۔ انہوں نے آج جلوہار میں تمام سالگرہ پارٹی کے کاموں کا جائزہ لینے کے بعد میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ کے سی آر صاحب کی سالگرہ کے موقع پر ہم یہاں ایک بہت بڑا پروگرام کرنے کے ارادہ میں ہے ۔

اس پارٹی میں ٹی آر ایس سرکردہ لیڈران بشمول کے سی آر ، ان کے بیٹے کے ٹی آر ، ان کی بیٹی کویتا او ران کے بھتیجے ٹی ہریش راؤ اس پارٹی میں شرکت کریں گے ۔ تلاسانی مزید بتایا کہ اس موقع پر تصاویر کی نمائش کروائی جائے گی ۔

جس میں کے سی آر کے بچپن کے تصاویر ، تلنگانہ تحریک کے دوران کے تصاویر ، حکومتی اسکیمات وغیرہ کے تصاویر آویزاں کئے جائیں گے ۔ اور ایک کلچرل پروگرام منعقد کیا جائے گا ۔