وزیر اعظم کی پالیسی کی مخالفت پر ممتا کو دھمکیاںں‘ سونے پر حکومت کے فیصلے سے عوام بلکہ خواتین بری طرح متاثر‘ کجریوال

نئی دہلی : ممتا بنرجی کی تائید کرتے ہوئے چیف منسٹر دہلی ارویند کجریوال نے آج مرکزی حکومت پر الزا م عائد کیا کہ ’’ ممتا بنرجی کو دھمکیاں دینے کی کوشش کی جارہی ہے کیونکہ وہ وزیراعظم کے غلط فیصلوں کی سخت مخالفت کررہی ہیں‘‘۔

انہوں نے وزیر اعظم کی غلط پالیسیوں کے خلاف آواز اٹھائی ہے کیونکہ فوج کو ریاستی حکومت کے مشورہ کے بغیر تعینات نہیں کیاجاسکتا ۔کجریوال نے الزام عائد کیا کہ مرکز عوام میں خوف پیدا کرنے کی کوشش کررہا ہے۔

انہوں نے دعویٰ کیا ہے کہ اس اقدام سے ملک میں’’انسپکٹر راج‘‘نافذ ہوسکتا ہے۔انہوں نے یہ بھی الزام عائد کیا کہ گولڈ کے متعلق مرکزی حکومت کے فیصلے سے عوام خاص طور پر خواتین بری طرح متاثر ہورہی ہیں۔