نئی دہلی : ملک کے عام انتخابات میں پہلے مرحلہ کو پولنگ ۱۱؍ اپریل کو ہونے والی ہے ۔ تاہم وزیر اعظم نریندر ومودی کی زندگی پر بنی فلم ’’ PM Narendra Modi‘‘ کو اس سے قبل ہی ۵؍ اپریل کو ریلیز کرنے کا منصوبہ بنایا گیا ہے ۔ بعض لوگوں کا دعوی کیا ہے کہ اس فلم کو بنانے کیلئے خود بی جے پی نے رقم فراہم کی ہے ۔ تاکہ انتخابات سے قبل اس فلم کو دکھایا جائے ۔
اس سے قبل سابق وزیر اعظم ڈاکٹر منموہن سنگھ کی زندگی پر بھی فلم تیار کی گئی تھی جس میں منموہن سنگھ کا کردار انوپم کھیر نے ادا کیا تھا ۔ اب عام انتخابات سے عین قبل مودی کی زندگی فلم ریلیز کی جارہی ہے ۔ جس سے مقصد رائے دہندگان کو راغب کرنا ہے ۔ پہلے یہ فلم ۱۲؍ اپریل کو ریلیز کی جانے والی تھی لیکن اب یہ پانچ اپریل کو ریلیز ہوگی ۔ فلم میں نریندر مودی کا کردار وویک اوبرائے نے ادا کیا ہے ۔ اس فلم کے پروڈیوسر وویک اوبرائے کے والد سریش اوبرائے ہیں ۔ اس فلم میں وویک اوبرائے بومن ایرانی ، منوج جوشی ، زرینہ وہاب کے علاوہ دیگر فنکار موجود ہیں ۔