جالنہ( مہارشٹرا ): نیشنلسٹ کانگریس پارٹی ( این سی پی ) سربراہ شرد پوار نے نریندر مودی پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ان کی نہ بیوی ہے نہ بچے انہیں خاندان کی اہمیت کا کوئی اندازہ نہیں ہے۔
جالنہ میں ایک انتخابی ریالی سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے یہ با ت کہی ۔ انہوں نے مزید کہا کہ مودی کے خاندان میں کوئی نہیں ہے ۔ انہیں کیا پتہ کہ خاندان کی ضروریات کیا ہوتی ہے ۔اور انہیں کیا پتہ کہ بیوی او ربچوں کا خیال کیسے رکھا جاتا ہے۔