لکھنؤ :عصمت دری او رلڑکی کے باپ کے قتل معاملہ میں بی جے پی کے ممبر اسمبلی کلدیپ سنگھ کے خلاف کارروائی کی سفارش کے بعد ان کی گرفتاری کو لے کر چرچا شروع ہو گئی ۔
دیر رات میں ممبر اسمبلی شیلندر سنگھ اور حامیوں کے ساتھ پولیس کپتان کی رہائش گاہ پہونچے ۔خود سپردگی کے بارے پوچھے جانے پر انہوں نے کہا کہ ان کو پولیس کی جانب سے ابھی کوئی بھی اطلاع نہیں دی گئی ہے۔انہوں نے کہا کہ کچھ نیوز چینلوں پر ان کو بھگوڑا بتا رہے ہیں۔جس کی وجہ سے وہ پولیس کپتان سے ملنے ان کی رہائش گاہ آئے تھے۔واضح رہے کہ بی جے پی کے ممبر اسمبلی کلدیپ سنگھ کے خلاف عصمت دری اور متاثرہ لڑکی کے باپ کی جیل میں مشتبہ حالت میں ہوئی موت معاملہ کی جانچ کر رہی ایس آئی ٹیم نے آج شام پولیس سربراہ کو اپنی رپورٹ سونپ دی۔
ذرائع کے مطابق رپورٹ میں کئی نئی باتیں سامنے آئی ہیں۔اس کے علاوہ معاملہ سیدھے طور پر حکومت کا ہے جس سے بچنے کے لئے پولیس کلدیپ سنگھ کو گرفتار بھی کرسکتی ہے۔ایس آئی ٹی کی ٹیم اے ڈی جی لکھنؤ راجیو کرشنا کی نگرانی میں اناؤ پہنچی ہے ۔ جہاں اس نے موقع واردات کا معائنہ ،ایف آئی آر، پوسٹ مارٹم رپورٹ کی باریک بینی سے معائنہ کیا ۔اور پوسٹ مارٹم کرنے والے ڈاکٹر وں کے پینل سے بھی ٹیم نے بند کمرہ میں پوچھ گوچھ کی ۔