وزیر اعظم نریندر مودی اورنگ زیب کے نقش قدم پر چلتے ہوئے سینکڑوں میں مناد کو مسمار کروادیا: کانگریس لیڈر سنجے نروپم

وارانسی: کانگریس لیڈر سنجے نروپم نے آج نریندر مودی پر الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی مغل بادشاہ اورنگ زیب کے نقش قدم پر چلتے ہوئے وارانسی میں سینکڑوں مندروں کو منہدم کروادیا۔ سنجے نروپم میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ میں نے وارانسی میں دیکھا کہ سینکڑوں مندروں کو منہدم کردیاگیا۔ یہاں وشواناتھ مندر میں درشن کرنے کیلئے 550روپے فیس لی جارہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایسا لگ رہا ہے کہ نریندر مودی اورنگ زیب کے نقش قدم پر چل رہے ہیں۔ نریندر مودی کے اس طرح حرکات سے پتہ چلتا ہے کہ جو کام اورنگ زیب نہیں کرپایا وہ کام نریندرمودی کررہے ہیں۔ سنجے نروپم نے اورنگ زیب کے تعلق سے کہا کہ ارونگ زیب کاشی میں غنڈہ گردی کیا کرتے تھے۔

مندروں کو مسمار کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔ اس وقت کے کاشی کے رہنے والو ں نے اپنے مندروں بچایا تھا۔ انہوں نے کہا کہ اورنگ زیب نے ہندوؤں پرظلم و ستم کئے تھے۔ لیکن آج ہندو ؤ ں کی بات کرنے والے مودی ہمارے مندروں کو توڑرہے ہیں۔ او روشواناتھ کے درشن کرنے کیلئے فیس عائد کررہے ہیں۔ جو کام اورنگ زیب کرنا چاہتا تھا وہ نریندر مودی کررہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ مندروں کے درشن کرنے کیلئے فیس عائد کرنے کی سخت مذمت کرتا ہو ں۔ اورنگ زیب نے ہندوؤں کے لئے مندروں میں درشن کیلئے ٹیکس عائد کردیا تھا۔ انہوں نے کہا کہ ہندوؤں کی بات کرنے والے ہندوستان پر ہندو راج کرنے والے نریندر مودی ہمارے مندروں کو مسمار کررہے ہیں۔ مندروں کے درشن کیلئے ٹیکس عائد کررہے ہیں۔ ایسے اورنگ زیب کی سوچ رکھنے والے شخص کی میں مذمت کرتا ہوں۔ واضح رہے کہ وارانسی میں رائے دہی۹۱/ مئی کومنعقد کی جانے والی ہے جبکہ نتائج ۳۲/مئی کو برآمد ہوں گے۔