وزیر اعظم مودی گوتم بدھا کی طرح ہیں ۔ پریش راؤل کا بیان

ممبئی۔ اتوار کے روز ’ راجکوٹ میں من کی بات ‘ چائے کے ساتھ ‘ کے دوران عوام سے بات کرتے ہوئے بی جے پی کے رکن پارلیمنٹ پریش راؤ نے یہ کہاکہ ’’ گوتم بدھا کی طرح نریندر مودی‘‘ کی سرزمین پر الیکشن کے دوران ذات پات کی بنیاد پر امتیاز ی سلوک کیاجارہا ہے۔

انڈین ایکسپریس نے لکھاکہ اداکار سے سیاست داں بننے والے نے عوام سے پوچھا کہ کیا وہ اپنے بچوں ’’ وزیر اعظم نریندر مودی کی طرح یا پھر راہول گاندھی‘‘ کی طرح دیکھنا چاہتا ہیں۔راؤل نے وزیر اعظم مودی کی مثال پیش کی اور کہاکہ ’’ ایک ایسا شخص جس کی تلاش کرنا مشکل ہے۔

اس طرح کے شخص بڑی دعاؤں سے استعمال ملتے ہیں۔ ایسے عظیم شخصیت سیاسی سے نہیں ملتی۔اگر ہم ذات پات کی بنیاد پر ریاست میں ووٹ ڈالیں گے ایک ایسے شخص کے لئے جس نے اپنے گھر اور ہر چیز کو ملک کی خدمت کے لئے چھوڑ دیاجس طرح گوتم بدھا نے کیاتھاتو ہم احسان فراموش لوگ ہوجائیں گے۔

یہ گناہ ہوگا۔ ہم سردار پٹیل اور مہاتماگاندھی کی سرزمین کے لوگ ہیں‘‘۔احمد آباد سے رکن پارلیمنٹ نے کہاکہ ’’ اوپر والے سے دعاء کریں‘ اپنے والدین کا تصور کریں‘ تمہاری ٹیچر کی اچھائیں جو تم لوگوں کو سیکھائی گئی ہیں کو یاد کریں ‘ اپنے سینے پر ہاتھ رکھیں اور خود سے ایک سوال کریں کہ کیا تم اپنے بچے کو راہول گاندھی کی طرح بنائیں گے یا نریندر مودی ۔ جو تمہارا جواب ہے اس کو ووٹ ڈالیں‘‘